Episode 27 – Last

اللہ ہم سب کو اپنی ذات سے ڈرنے کی اور  نیکی کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں اپنی اولاد کی لیے ایک اچھا ماں باپ بنائے۔اور ہمیں وہ دن نہ دکھائے جو شہزاد کی ماں (عزیز)  اور اس کی اولاد  اور ان سے جڑے ہر رشتے دار نے دیکھے۔کیونکہ جب انسان گناہوں میں اتنا گر جاتا ہے کہ اسے اپنے خالق کی پہچان بھول جاتا ہے تو اللہ تعالٰی انہیں اس دنیا میں ہی برباد و رُسوا  کر دیتا ہے اور انہیں  ملک فاروق اور عبدالغفور جیسی عقل عطا کر دیتا ہے جس سے پھر وہ اپنے ہی گھر میں خود آگ لگاتے دکھائی دیتے ہیں۔

آپ سب سے دعا کی التماس ہے کہ :

٭اللہ حضور دعافرمائیں کہ اللہ تعالی شہزاد کی امی جان عزیز کی بخشش فرمائے اور قیامت والے دن فاروق اور عبدالغفور سے اس کا پورا پورا بدلہ لے۔

اور

٭ رقیہ، شہزاد  اور ان کی اولاد کی باقی کی زندگی میں سکون پیدا کرے اور ان کے گھر کو امن کا گہوارہ بنائے۔اور ان کی اولاد وہ دن نہ دیکھے جو رقیہ اور شہزاد نے اپنی زندگی میں دیکھے۔

٭عبدالرحمٰن اور اس کے سب گھر والوں کو اللہ ان کے صبر کا صلہ اس دنیا میں بھی دے اور آخرت میں بھی۔اور اس کی سابقہ بیویوں کی زیادتیوں کا بدلہ اسے قیامت والے دن ضرور ملے جنہوں نے اس کی زندگی کی رونق ختم کر دی ۔اور اللہ عبدالرحمٰن کو اس کے دونوں بیٹوں معاملے میں انصاف کرنے والا  اور ایک مخلص،  نیک نیت باپ ہونے کی طاقت عطا فرمائے تا کہ ماں کا ساتھ نہ ہونے کی وجہ سے حزقیل اور ارحم کو وہ دن نہ دیکھنے پڑیں جو شہزاد نے دیکھے۔

٭خاص طور پر اللہ رقیہ کے ماں اور باپ دونوں کو اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی سکون عطا فرمائے اور ان کے صبر کا ایسا پھل ملے جس آج تک کسی کو نہیں ملا ہو۔سچ میں وہ دونوں انسان نہیں بلکہ انسان کے روپ میں فرشتے تھے جن کے صبر اور اللہ پر بھرسہ دیکھ کر انسان اَش اَش کر اُٹھتا ہے۔کہ جنہوں نے عبدالغفور اور اس کے بھائی کی طرف سے کی گئی اتنی زیادتیوں اور بدتمیزیوں کے بدلے ایک لفظ منہ سے نہیں نکالا اور آج بھی ان دونوں کے لیے کوئی لفظ نکلتا ہے تو وہ صرف یہی کہ اللہ  عبدالغفور اور اس کے بھائی کو ہدایت نصیب کرے۔

آمین یا رب العالمین

اللہ حافظ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *